مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کی شام شب یلدا کی مناسبت سے حالیہ فسادات کے دوران شہید ہونے والے سیکورٹی اہلکار شہید آرمان علی وردی کے اہل خانہ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔
ملاقات میں ایرانی صدر نے ایسے بچے کی پرورش کرنے پر اس عظیم شہید کے والدین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آرمان شہادت سے پہلے آپ کے عزیز تھے لیکن آج وہ ملت ایران کے عزیز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہادت شہداء کی تاریخ کو ہمیشہ کیلئے دائمی اور ابدی بناتی ہے۔
آپ کا تبصرہ